پیپلز پارٹی کا حکمرانوں کیخلاف ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ درست ہے: اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے احتساب کابگل بجادیا۔ حکمران خاندان کاکوئی فرداہل نہیں ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کاحکمران خاندان کے متعدد فراد کیخلاف ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ درست اقدام ہے ۔چوروں اورلٹیروں کی شرائط پران کااحتساب نہیں کیا جاسکتا۔دنیا کے مہذب ملکوں میں حکمران خاندان کے لوگ خودکواحتساب کیلئے پیش کرتے ہیں مگرپاکستان کاحکمران خاندان پاناما پیپرز میں نام آنے کے باوجود چھپ رہا ہے ۔