الخیر فائونڈیشن سینکڑوں شہید مساجد کی تعمیر نوکیلئے سرگرم ہے: امام قاسم

لاہور (خبر نگار) الخیر فائونڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی ہدایات کے مطابق الخیرفائونڈیشن ماضی میں آنیوالی زمینی وآسمانی آفات کے نتیجہ میں شہید ہونیوالی سینکڑوں مساجدکی تعمیر نوکیلئے سرگرم ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں سینکڑوں شہید مساجد کی دوبارہ تعمیر سے مقامی نمازیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے جبکہ امام قاسم رشیداحمداورالخیرفائونڈیشن کے معززڈونرز ان کی دعائوں کامحور ہیں ۔ ابھی مزید سینکڑوں شہیدمساجدکی تعمیر اورتکمیل کیلئے تعمیراتی کام جاری ہے ۔ الخیرفائونڈیشن نے کوٹ ادو،ملتان ،مظفر گڑھ،لیہ ،بھکر ،میانوالی،فورٹ منرو ،خوشاب ،راجن پور،ڈیرہ غازیخان ،رحیم یارخان جبکہ تھرپارکر،عمرکوٹ اورمیرپورخاص سمیت سندھ کے مختلف اضلاع ، بارکھان اوررکنی بلوچستان اورنوشہرہ سمیت خیبر پی کے کے مختلف شہروں میں تین سو سے زائد شہید مساجد اسلامی طرزپردوبارہ تعمیرکردی ہیں ۔