تمام مزدوروں کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ ادا کی جائے: آئمہ محمود

لاہور (خصوصی رپورٹر) فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کی سیکرٹری جنرل اور ویمن ورکرز آرگنائزریشن کی ڈائریکٹر آئمہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے مزدوروں کو عیدالفطر سے پہلے تنخواہیں دی جائیں۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی آمد آمد ہے ملک بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو چاہیے کہ مزدوروں کو اپنے بچوں کے لیے عید کی خوشیاں سمیٹنے کا موقع فراہم کریں اور انہیں ان کی ماہ جون کی تنخواہیں رمضان المبارک کا اختتام ہونے سے پہلے ادا کر دی جائیں۔