عمران خان کرپشن کیخلاف تحریک عوام کے دلوںکی آواز ہے: مسرت جمشید چیمہ

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کے خاتمے اورعوام کو انکے حقوق دلانے کی تحریک ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ،طے شدہ عالمی معیار ات کے مطابق اپنے عوام کو تعلیم ، صحت ،پینے کے صاف پانی اور زندگی کی بنیادی ضروریات مہیا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا کہیں ذکر تک موجود نہیں۔ حکمران طبقہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عوام کو محکوم ہی رکھنا چاہتا ہے اور پاکستان کا کئی طرح کا تعلیمی نصاب اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب سمیت متعدد اضلاع کو ترقیاتی سکیموں سے محروم رکھا گیا ہے جسکے خلاف حکومتی اراکین ایوان میں اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرا رہے ہیں۔