سیدنا علیؓ کی سیرت میں ہر طبقے کے لئے رہنمائی موجود ہے: میاں جمیل

لاہور (خبر نگار) سیدنا علیؓ کی سیرت میںزندگی کے ہر شعبہ کے لئے رہنمائی موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ نے مجاہد، مدرس، خطیب، ادیب، فقیہ، جج اور میرالمومنین کی حیثیت سے گرانقدر خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کے فیصلے اسلامی قوانین میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ حضرت عمرؓ نے بھی حضرت علیؓ کے فیصلوں سے برپوراستفادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ حضور نبی کریمؐ کے ساتھ کئی نسبتوں کے باعث بلند درجات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وکلاء ججز سمیت تمام طبقوں کو حضرت علیؓ کی سیرت کا خصوصی مطالعہ کرنا چاہئے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ حضرت علیؓ نے اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کو مقصد حیات بنائے رکھا۔