عید کے بعد حکومٹ ہٹائو تحریک کی تیاریاں مکمل کرلیں: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے اعلان کیا ہے کہ جمعتہ الوداع کو ’’یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کئے جائیں گے، مسلم لیگ ن ٹوٹنے اور بکھرنے والی ہے، عید کے بعد حکومت ہٹائو تحریک چلانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ اب ہر طرف گو نواز گو کے نعرے کی گونج سنائی دے گی۔ دارالعلوم حقانیہ کو کروڑوں روپے دینے کا کو ئی جواز نہیں ہے۔ خاندانی اور موروثی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں مل سکتا۔ شریف خاندان کے بیس افراد اقتدار میں شریک ہیں۔