فاتح خبیر کانفرنس آج ہوگی

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے چیف آرگنائزر حاجی عامر رشید نے بتایا ہے کہ قومی امن کمیٹی کے زیراہتمام یوم شہادت علی المرتضی کے موقع پر سالانہ فاتح خبیر کانفرنس آج 21 رمضان المبارک بروز پیر بعد نماز عصر ایچ بلاک قیصر ٹائون شاہدرہ لاہور میں ہوگی۔ جس سے پیر مشتاق حسین ہاشمی، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر ایس اے عزیز بخاری، علامہ اصغر عارف چشتی، سید بشارت علی شیرازی و دیگر راہنما خطاب کرینگے۔