مہنگائی، بیروز گاری اور جرائم میں اضافہ گڈگورننس کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے: سیمی بخاری

لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سابق مرکزی نائب صدر ڈاکڑ سیمی بخا ری نے کہا ہے کہ حکومتی درباری جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہیں ہیں ،(ن)لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے عوام بد حال اور حکمران خوشحال ہو جاتے ہیںبجلی کی غیر اعلانیہ اور اذیت ناک لوڈشیڈنگ سے عوام بیزار ہوچکے ہیںمہنگا ئی بیرزگاری لا قانونیت اور جرائم میں اضافہ گڈ گورننس کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔گزشتہ روز اپنی رہائش گا ہ پر ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکڑ سیمی بخاری نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکارہے جبکہ حکمرانوں کا طرز حکومت اور رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔