بجٹ میں تعلیم کیلئے کم رقم مختص کر کے حکومت نے تعلیم دشمنی کاثبوت دیا ہے: سعدیہ سہیل رانا

لاہور(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے بجٹ میں تعلیم کے لئے کم سے کم رقم مختص کر کے پنجاب حکومت نے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ایک خاص ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر عوام کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتی ہے کیونکہ اگر عوام تعلیم یافتہ ہو گئے تو کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں کو اقتدار سے باہر رہنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کا نعرہ لگاتے تو نظر آتے ہیں لیکن عملی طور پر کارکردگی تعلیم کے لئے بجٹ میں مختص رقم سے لگایا جا سکتا ہے۔