احتساب نہ ہواتوخونیںانقلاب اٹل ہے: محمدناصراقبال خان

لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان نے کہا ہے کہ اگر احتساب نہ ہوا توپھر پاکستان میںخونیں انقلاب اٹل ہے، جو زمین پر بیٹھتے ہوںانہیں کوئی نہیں گراسکتا ،خطرہ ا ن کیلئے ہے جوکانچ کے محلات میں مقیم اوراپنے قد سے زیادہ اونچااڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔خونیں انقلاب کے نتیجہ میں زر کو کچھ نہیں ہوگا لیکن زورداروں اور مالداروں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔آج تک چوری کامال کسی چور اورڈاکوکی ڈھال نہیں بنا ۔بدعنوانی کا بوجھ عام پاکستانیوں کواپنے بنیادی حقوق سے محرومی کی صورت میںبرداشت کرنا پڑتا ہے۔