مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے: محمود حسین کمبوہ

لاہور (خبر نگار) سینئر ممبر کوآرڈنیشن وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمود حسین کمبوہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت کواولین ترجیح دیتی ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سستے رمضان بازار سے عوام نے بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں لیکن دشمنوں کو پاکستان کی ترقی قبول نہیں وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ امجد صابری سے بے ضرر انسان کو شہید کرنا کہاں کی شرافت ہے۔ امجد صابری امن کا پیغام پوری دنیا میں پھیلارہے تھے