پی آئی اے کی پرواز 50 گھنٹے بعد بھی لاہور روانہ نہ ہو سکی، لندن ائرپورٹ پر مسافروں کی عملہ سے ہاتھا پائی

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کی لندن سے آنیوالی پرواز پی کے 758 کا 50 گھنٹوں کی تاخیر سے آج لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔ پی آئی اے کی پرواز نے بدھ کی صبح پونے نو بجے لاہور پہنچنا تھا مگر فنی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہو گئی اور لندن ائرپورٹ پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے نے پرواز میں 24 گھنٹے کی تاخیر کا اعلان کیا تھا مگر پرواز گزشتہ شام تک روانہ نہیں ہو سکی تھی۔ دریں اثناء 48 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی۔ مسافروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور وہ ہوٹلوں سے ہیتھرو ائرپورٹ پہنچ گئے اور پی آئی اے کاﺅنٹر پر قبضہ کر لیا۔ اس موقع پر عملے کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کی وجہ سے پولیس طلب کرنا پڑی۔
پی آئی اے پرواز