مسلم لیگ ن شیر، پی پی پی تیر، پی ٹی آئی کو بلا، بلدیاتی الیکشن کیلئے نشان الاٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی نشان الاٹ کر دئیے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ ن کو شیر، پیپلز پارٹی کو تیر، تحریک انصاف کو بلا اور ق لیگ کو سائیکل کا نشان مل گیا۔ جماعت اسلامی ترازو، جے یو آئی ف کتاب کے انتخابی نشان پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی۔
انتخابی نشان