ق لیگ سندھ نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

 کراچی (نوائے وقت نیوز) ق لیگ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔صدر ق لیگ سندھ حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات سے پہلے مردم شماری کرائی جائے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو نئے بلدیاتی قوانین پر اعتراض ہے۔ الیکشن سے پہلے شفاف مردم شماری اور حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کی طرح 18جنوری کو بھی ٹوپی ڈرامہ ہو گا۔
 ق لیگ/ بائیکاٹ