ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مسلسل کام کرنا ہوگا: بلال یاسین

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر اے سی عبداﷲ نیئر، ٹی ایم او راوی ٹاﺅن ، ڈی ڈی او ہیلتھ اور ڈینگی کنٹرول سیل کے افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے خاتمہ کے لیے ڈینگی کنٹرول عملہ کو دن رات کام کرنا ہوگا۔ خاص کر جن یونین کونسلوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے وہاں سرویلنس کو بڑھا کر دوگنا کردیا جائے۔ بلال یاسین نے کہا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاﺅن کی یونین کونسل 71اور79میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے لہٰذا وہاں وہ خود عملہ کے عمراہ سرویلنس کروائیں گے۔ حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔