ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں: قمر الزماں بابر

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ان حملوں سے دہشت گردی بڑھی امریکہ پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر ڈرون حملے بند کر دے پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر کہہ چکا ہے ڈرون حملوں کا فائدے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے اقوام متحدہ کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے شدت پسندی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں بین الاقوامی سطح پر ان کا اعتراف کیا جانا چاہئے۔ اجلاس میں چودھری لئیق احمد، آغا شوکت، وقار احمد، سید مکرم شاہ نقوی، چودھری قدرت اللہ، نور حسین، ارشاد عالم شاد، خالد محمود، اعجاز منظور حسین، سید مبین شاہ احمد نعیم اور دیگر نے شرکت کی۔