ٹیکس چوروں کیخلاف سخت قانون سازی ناگزیر ہے : علامہ قاسم علوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ٹیکس چورو ں کے خلاف سخت قانون کی ضرورت ہے۔ 19 کروڑ عوام میں چند لاکھ لوگوں کا ٹیکس دینا ملک کے لئے خطرے کی علامت ہے ۔ یہ بات انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ محمد قاسم علوی نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام قوم ٹیکس دینا شروع کرے ۔