ملکی تعلیمی نظام قیام پاکستان کے اساسی اصولوں سے منحرف ہے : حافظ ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا کہ منبرومحراب کا بڑا اہم رول ہے۔ آج معاشرے میں ہرجانب شیطان نے اپنے جال پھیلا رکھے ہیں۔ نوجوان نسل تیزی سے اسلامی اقدار سے دور ہٹتی جارہی ہے۔ ہمارا نظام تعلیم بھی ہمارے بنیادی مقاصد اور قیام پاکستان کے اساسی اصولوں سے منحرف ہے۔ ایسے حالات میں منبرومحراب سے بات کرنے والا ہرشخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیابت ادا کرنے کا مکلف و ذمہ دار ہے۔