عدلیہ بچا¶ کمیٹی، پی ڈی پی، سول سوسائٹی کا کالاباغ ڈیم کے حق میں مظاہرہ

لاہور (پ ر) عدلیہ بچا¶ کمیٹی، پی ڈی پی اور سول سوسائٹی نے کالاباغ ڈیم کے حق میں امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچا¶ کمیٹی کی قیادت میں احاطہ لاہور ہائیکورٹ بار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں ڈاکٹر شاہد نصیر، غلام اللہ خان جوئیہ، روبینہ ماہ پارہ، سید وقار حسین شاہ جنگی اور محمد رفیق بدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز رشید قریشی نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور اس کو محفوظ کرنے کیلئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ازحد ضروری ہے اور کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ بھی موجود ہے۔ اگر کالاباغ ڈیم نہ بنایا گیا تو ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔