بلدیاتی انتخابات شہری مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کریں گے: لبنیٰ چوہدری

لاہور (لیڈی رپورٹر) معروف ماہر قانون لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی پہلی سیڑھی میں الیکشن کمیشن کو دوران سال میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے شہری مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔