امریکہ ہی ہمارے حالات کی خرابی کا ذمہ دار ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (پ ر) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہی ہمارے حالات کی خرابی اور فساد کا ذمہ دار ہے اور ہمارے حکمران اسی سے مدد مانگنے امریکہ جا پہنچے۔ نواز شریف کو چاہئے کہ پوری قوم کو ساتھ ملا کر اللہ سے گڑ گڑا کر مدد مانگیں، اللہ ہمیں مایوس نہیں کریگا۔ اسلامی ممالک میں جتنا بھی فتنہ فساد ہوا اور ہو رہا ہے اس کے پس منظر میں یہی قوتیں کام کررہی ہیں اور اس کا سبب ہماری دین سے دوری اور اپنے اسلاف کے نقش قدم پر نہ چلنا ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہونا چاہئے کہ ہم صدق دل سے اللہ کے احکامات کی بجا آوری کریں گے تو یقیاً ہمارے حالات درست ہو جائیں گے۔