اخلاق باختہ غیر اسلامی کلچر کے سد باب کیلئے اقدمات کئے جائیں: رخسانہ جبیں

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رخسانہ جبیں نے کہاہے کہ اسلام حیا و پاکیزگی کا داعی ہے‘اسلامی تعلیمات پر عمل میں ہی ہماری انفرادی ‘خاندانی اور اجتماعی فلاح و بقا ہے‘ میڈیا قوم کی اصلاح و تعمیر میں بہترےن کردار ادا کر سکتا ہے‘بحیثےت مسلمان ہم سب کا یہ فرض ہے کہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات اور اقدار کا پرچا ر کیا جائے اور غےر اسلامی وغےر اخلاقی کلچر کے سد باب کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں‘اسلامی جمعیت طالبات کی عشرئہ اصلاح ِ ذرائع ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ‘وزارت اطلاعات ‘ پیمرااور میڈیا اپنی اپنی قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے معاشرے کی بگاڑ کے روک تھام اور اصلاح کےلئے کردار ادا کرے۔