آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی: آئمہ محمود

لاہور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری آئمہ محمود نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مزدوروں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ مزدور اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ وہ گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات میں خواتین اور مزدوروں کا کردار کے موضوع پر اظہار خیال کررہی تھیں۔ اجلاس کی صدارت آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے صدر فضل واحد نے کی۔ آئمہ محمود نے کہا کہ مزدوروں اور خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔