ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنانے کے بعد باقی زندگی فلاحی کاموں کیلئے وقف کردی : ڈاکٹر عبدالقدیر خان

لاہور (پ ر) ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال (ٹرسٹ) شوکت ورک کی زیر قیادت ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پرایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک نے بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ ان کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں اورگزشتہ سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجہکیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور میڈیکل سٹاف کو ہدیات دیں کہ وہ غریب و نادار مریضوں کے علاج و معالجہ پر بھر پور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ملکی دفاع نا قابل تسخیر بنانے کے بعد اپنی باقی زندگی فلاح کاموں کیلئے وقف کردی ہے۔ اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میری زندگی کا ایک اور خواب تھا جو پورا ہوا ہے۔ اس ہسپتال میں بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔