پولیس افسران کو آئوٹ آف ٹرن ترقیاں دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: عوامی تحریک

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کا یہ طریقہ رہا کہ جونئیر افسروں کو آئوٹ آف ٹرن ترقیاں دے کر ان سے غلط کام کرواتے ہیں اور پھر جب ان کا کام نکل جاتا ہے تو پھر یہ آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں پولیس افسران کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ 20 ایس پی اور 65 ڈی ایس پیز آئوٹ آف ٹرن ترقیاں دی گئیں اور کون اسکے ذمہ دار ہیں اس حوالے سے بھی حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔