ہیلپنگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام رواں سال ایک کروڑ ستر لاکھ روپے مالیتی رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم

اسلام آباد (آن لائن) ہیلپنگ ہینڈ فارریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اس سال ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی مالیت سے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل ہوگئی ،رمضان فوڈ پیکجز سے 42000 سے زائد افراد مستفید ہوئے ،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں چھ ہزار سے زائدغریب اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین سمیت غریب خاندانوں میں فوڈ پیکجز دیئے گئے۔ان خیالات کا اظہار کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ پاکستان فضل الرحمن نے آرفن سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام راولپنڈی میں یتیم بچوں اور ان کی مائوں کے ساتھ ایک افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔ اپنی گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک عالمی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان میں غربت میں کمی لانے کیلئے کوشاں ہے۔