عبیر ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے 500 فیملیز میں راشن پیکج کی تقسیم

لاہور (پ ر) عبیر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام 500 سے زائد مستحق افراد غریب و نادار اور بیوہ خواتین میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا جس میں کیش روز مرہ استعمال کی اشیاء آٹا، گھی، دالیں، چنے، چاول، چینی کے علاوہ نئے شوز شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ادارہ میاں خلیل عبیر نے کہا رمضان المبارک کی فضیلت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور مستحق افراد بالخصوص بیوہ خواتین اور معذور افراد کی امداد کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر محمد صدیق بھٹی، میاں عتیق الرحمان عبیر، مہربان علی رانا عتیق انور اور میاں ولید الرحمان عبیر بھی موجود تھے۔