تحقیقاتی کمیشن بنا تو عمران اور ان کی اے ٹی ایم مشینوں کا احتساب ہوگا: آصف کرمانی

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کر رہے ہیں تحقیقاتی کمیشن بنا تو عمران خان اور ان کی اے ٹی ایم مشینوں کا احتساب ہو گا آزاد کشمیر کی عوام الیکشن میں بدعنوان لوگوں کا کردار احتساب اور مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کروائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میںبھی جھوٹ منافقت کی سیاست کر رہے ہیں عمران خان دوسروں کی کردار کشی کرنے کے ماہر ہیں انہوں نے خود 1985 میں اپنی آف شور کمپنی بنائی اور دوسروں کے احتساب کا شور مچاتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں اور نہ ہی ان کی کوئی آف شور کمپنی ہے اگر احتساب کمیشن بنا تو سب سے پہلے عمران خان کی آف شور کمپنی اور ان کے اے ٹی ایم مشینوں کا احتساب سب سے پہلے ہو گا ۔