سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ٹرین حادثہ میں جاں بحق طالبعلم کے والد کو 5 لاکھ کا چیک دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اپنے حلقہ انتخاب کے گائوں بھوئے آصل ضلع قصور میںٹرین حادثہ میںجاں بحق ہونے والے طالب علم محمد احمد کے والد محمد یسین کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سپیکر پنجاب اسمبلی کے حلقہ کے رہائشی محمد یسین کے طالب علم بیٹے محمد احمد ٹرین حادثہ میں خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ سپیکر نے متاثرہ خاندان کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے مالی امداد کے حصول کے لیے ذاتی دلچسپی لی۔ اس موقع پر مرحوم کے والد نے وزیر اعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔