نیک کاموں میں آگے بڑھنا روزے کا اصل مقصد ہے: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) بانی و مہتمم جامعہ مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ روزہ کا مقصد صرف بھوکا پیاسا نہیں جھوٹ غیبت برے کاموں سے بچنا اور نیکی کے امور میں آگے بڑھنا اصل روزہ ہے بھوک اور پیاس کا اساس مسلمانوں کو غریبوں اور مسکینوں سے ہمدردی اور نیک سلوک کا درس دیتا ہے روزہ اپنی اصلاح کا مکمل پروگرام ہے یہ عبادت انسان کو اللہ تبارک تعالیٰ کے احکامات پر مکمل عمل کا طریقہ سکھاتی ہے اس لئے روزہ دار اگر اللہ تبارک تعالیٰ کی محبت میں خلوص نیت سے اس عظیم عبادت کو کرے تو وہ رب کائنات کا قرب حاصل کر لیتا ہے خدا نے بزرگ برتر کی بے پایاں عنایات اسی پر ہوتی ہیں۔