مسلم لیگ ن کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی: فیصل میر

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیاہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور قیادت کرنے کے اہل ہی نہیںمسلم لیگ(ن) الیکشن کے وقت غریب عوام کو سہانے خواب دکھا تی ہے لیکن حکومت میں آنے کے بعد عوام کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیتی ہے اس جماعت نے ملک کو تاریکی اور قرضوں میں ڈبو دیا ہے اور آنے والی نسلوں کو بھی مقروض بنا دیا ہے ۔