الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا

لاہور( پ ر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی لاہور ڈویژن کی جانب سے 300مستحقین کے گھروں میں الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے رضا کاروں نے رمضان راشن پہنچایا۔ راشن میں 20کلو آٹا گھی، چینی ، شربت، چاول، چائے پتی، سویاں، دالیں اور دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں شامل تھیں سوسائٹی کے صدر الحاج ثناء اللہ خان کاکڑ، محمد اشفاق میاں، محمد سعید مغل، شیخ آصف رفیق اور اکرام اللہ خان کاکڑ نے ورکروں کا شاندار طریقے سے راشن تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔