تحریک انصاف کرپٹ عناصر کا تعاقب جاری رکھے گی: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپٹ عناصر کا تعاقب جاری رکھے گی عمران نے کرپشن کے خلاف جو آواز اٹھائی تھی آج تمام سیاسی جماعتوں سمیت ہر پاکستانی اس کے حق میں ہے بدعنوانوں سے نجات دلائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا تحریک انصاف ہی پاکستان کو ترقی کے راستے میں لیجائے گی اور کرپشن کا خاتمہ بھی کریگی پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان بدعنوانی نے پہنچایا ہے عمران خان نے خود کو سب سے پہلے احتساب کیلئے پیش کرکے مثال قائم کی ہے تمام سیاستدانوں کو ان کی تقلید کرنا چاہئے جس نے کرپشن نہیں کی اسے احتساب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے اس پر عمل ضرور ہوگا۔