امن دشمنوں کیخلاف متحد، سازشیں ناکام بنائیں گے: قومی کمیٹی

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ امن دشمنوں کے کیخلاف پوری قوم متحد ہے ان کی سازشیں ملکر ناکام بنائیں گے پاکستان کے دشمن ملک میں امن اور خوشحالی نہیں چاہتے کراچی کے حلات سازش کے تحت خراب کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے حکومت ایسے عناصر کو کچل دے اجلاس سے خطاب میں چودھری لئیق احمد، ارشاد عالم شاد، آغا شوکت، امجد عبید، مکرم شاہ نقوی نے کہا کہ پوری قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ہیں پاک فوج نے دہشتگردوں کا سر کچلا ہے ملک دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی جس قدر بھی کوشش کریں ہمارے حوصلے بلند رہیں گے اجلاس میں معروف قوال امجد صابری کیلئے دعائے مغفرت کی گئی خالد محمود، اعجاز احمد، وقار احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی ، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔