العجم بوائے سکائوٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب تقسیم گفٹ برائے مستحقین 26 جون کو ہوئی

لاہور (پ ر) العجم بوائے سکائوٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کا ماہانہ اجلاس سکائوٹس ہال ایب روڈ پر منعقد ہوا۔ صدرات صدراتی ایوارڈ یافتہ سکائوٹ لیڈر سلیم عالی نے کی جبکہ شرکاء سیکرٹری تنظیم محمد جاوید، مقصود چغتائی، حسن اسلام، فہد، سمیر، مجیب الرحمن، محمد سعید اور دیگر عہدے داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ تنظیم کے زیر اہتمام آج26 جون صبح 10 بجے چلڈرن کمپلکس میں منعقد ہونے والے سالانہ گفٹ برائے مستحقین کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔