حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام امجد صابری اور ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام

لاہور (خصوصی نامہ نگار)حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام کراچی میں دہشت گردی کے حملے میں امجد
صابری کے قتل کے خلاف ملک بھر کی اڑھائی لاکھ سے زائد مساجد میں امجد صابری کی مغفرت اور ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ علماء نے جمعہ کے اجتماعات میں فرقہ واریت انتہائی پسندی کے نقصانات کے موضوع پر خطابات کئے ۔