مسلم لیگ ن کائونٹ ڈائون شروع ہو چکا ہے: لبنیٰ چودھری

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کی رہنما لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور ان کے خاندان کے کرپٹ افراد کو الیکشن کمشن سے نااہل کروانے کے لیے قانونی جنگ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سیاسی جنگ میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کو ناک آئوٹ کر دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کائونٹ ڈئون شروع ہو چکا ہے اور آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہو گا۔