ڈی ایچ اے لاہور میں نماز تراویح اور قیام اللیل کے انتظامات

لاہور (پ ر) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور میں رمضان المبارک میں نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا ڈی ایچ اے کے مختلف فیزز کی 35 مساجد میں ڈی ایچ اے کے نامور قراء اور حفاظ نماز تراویح پڑھا رہے ہیں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں قیام الیل کے لئے فیز I اور فیز 4 کی مساجد میں انتظام کیا گیا ہے۔ نمازیوں کی ضروریات کے علاوہ سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اورنماز تراویح کے دوران تمام مساجد کے باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور نماز تراویح کے دوران تمام مساجد کے باہر سکیورٹی گارڈز تعینات ہوتے ہیں جبکہ سکیورٹی موبائل بھی ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں گشت کرتی ہے۔