چلڈرن ہسپتال اور اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

لاہور (نیوز رپورٹر) چلڈرن ہسپتال اور اکیڈ می آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام چلڈرن ہسپتال کے آڈیٹوریم میں سیمینار منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عاطف شہزاد تھے۔ سمینار میں ڈاکٹرطا رق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر فرحت نعمان، ڈاکٹر شازیہ منظور، ڈاکٹر ثمینہ سعید، ڈاکٹر مسز عمر رشید بٹ، سمیت دیگر عہدید اروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینا ر میں مہا ن خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عاطف شہزاد نے فیملی فزیشنز کو بچوں کی بیماریوں پر خصوصی لیکچر دیا اور ان کو جدید علاج کے بارے میں روشناس کروایا۔