گورنمنٹ ہائی سکول سنت نگر کے علاقہ سے لیسکو عملہ ٹرانسفارمر لے گیا، لوڈ میں کمی بیشی سے شہریوں کو پریشانی

لاہور (خصوصی رپورٹر) گلی نمبر 3 دیوسماج روڈ سنت نگر گورنمنٹ ہائی سکول گرائونڈ کے باہر 220kv ٹرانسفارمر بھاٹی گیٹ لیسکو سب ڈویژن کے اہلکار کر لے گئے ہیں جس سے علاقہ میں بجلی کی وولٹیج کی کمی سے الیکٹرونکس کی اشیاء جل رہی ہیں اور دوسری جانب ایک ٹرانسفارمر پر دوسرے کا لوڈ پڑنے سے سے بجلی کی فراہمی پر تعطل آ رہا ہے علاقہ کے مکین چودھری فرحان شوکت ہنجرا نے چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور 220kv کا ٹرانسفارمر دوبارہ اسی جگہ پر لگایا جائے۔