دبئی پلٹ شخص کا 11 سالہ بیٹا اغواء

لاہور (سٹاف رپورٹر )گڑھی شاہو کے علاقہ سے دبئی پلٹ شہری کامران کے ا11سالہ بیٹا فیضان کو گزشتہ روز ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار زبردستی اغواءکر کے لے گیا۔
مختصر عدالتی خبریں
 لاہور (وقائع نگار خصوصی + اپنے نامہ نگار سے) ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی میرٹ سے ہٹ کر تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور متعدد فریقین کو نوٹس جاری‘ جواب طلب۔ ٭ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی‘ مزید گواہان طلب۔ ٭ پاکستان میں ونڈ سکرین بنانے والی انڈسٹری کیلئے منظور کردہ بجلی بلاوجہ بند کرنے کے خلاف دائر درخواست میں لیسکو کے تکنیکی ماہر کو پیش ہونے کا حکم۔ ٭ منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا۔ ٭ خاتون کی درخواست پر کارروائی‘ تھانہ اقبال ٹا¶ن پولیس کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم۔