’’حقیقت کے روحانی سفر میں محبت رسولؐ باطن کی اصلاح اور نیک نیتی لازمی ہے‘‘

لاہور (ثناء نیوز) حقیقت کے روحانی سفر میں کامیابی کیلئے محبت رسولؐ اپنے باطن کی اصلاح، مخلوق کی بے لوث خدمت، نیت کی صفائی اور زندگی پر غور وفکر لازمی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار واصف علی واصفؒ کے 22 ویں عرس کے موقع پر ان کی شخصیت اور تعلیمات کے حوالے سے ہونے والے سیمینار میں مقررین نے کیا۔ سیمینار سے حضرت خواجہ معین الدین محبوب کریجہ آف مٹھن شریف، پروفیسر احسن وحید راٹھور، ڈاکٹر محمد جاوید شہریار، سید انجم وکیل گیلانی، بابا یحییٰ  خان، صاحبزادہ کاشف محمود اور جہانگیر میر نے خطاب کیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ حقیقت کے سفر میں اپنے خیال، محبت رسولؐ اپنے اندر کی صفائی اور تسلیم وضا لازمی جزو ہے کیونکہ انسان کو جس خیال میں موت آئے گی اس کے ساتھ ہی اس کا حشر ہو گا۔