گستاخا نہ پروگرامز کے تمام کرداروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے: مولانا قاری عبدالقیوم

لاہور (سپیشل رپورٹر) نجی ٹیلی ویژن کے گستاخانہپروگرامز کے تمام کرداروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ کچھ نام نہاد مفتیان ان کے حق میں فتوے دے رہے ہیں ان کو قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے کہ قرآن وسنت کی رو سے ،  توہین رسالتؐ انبیائے  علیہ اسلام، اہل بیتؓ، صحابہ کرامؓ کی شان اقدس میں جو توہین کا ارتکاب کرے اس کی سزا معافی ہے یا قتل؟ ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنمائوں مولانا قاری عبدالقیوم ظہیر، میاں محمد توقیر حفیظ، اے ڈی شیخ، عمر فاروق شیخ، قاری بلال ساجد، قاری آصف نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔