کالا باغ ڈیم کی مخالفت ملک دشمنی ہے: قمر الزمان بابر

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے مخالف پاکستان دشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اس ڈیم کی تعمیر کسی صوبے کے نقصان کا پراپیگنڈا جھوٹا ہے۔ آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔ حکومت فوری طور پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے۔