وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مخالفین کی تنقید کا جواب ہمیشہ تعمیر سے دیا:سجاد احمدخاں میو

رائے ونڈ (نامہ نگار) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ پنجاب چودھری سجاد احمدخاں میو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ہمسائیہ ممالک کے تعاون سے پاکستانی عوام کو بین الاقوامی معیارکی سفری سہولیات فراہمی کا دائرہ کار بڑھانے کا عزم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مخالفین کی تنقید کا جواب ہمیشہ تعمیر سے دیااور اپنے دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے شروع کئے جو معیار ،شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں۔