نبوت مصطفیؐ سیمینار کل ہو گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور کے پانچویں دورہ حدیث کے اختتام پر ختم بخاری شریف اور32علماء کرام کی دستار فضیلت کے موقع پر عظیم الشان ’’نبوت مصطفیٰ ﷺ سیمینار‘‘ کل 25مئی بروز اتوار جوہر ٹائون میں ہوگا۔ جس کی صدارت پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی کریں گے۔