منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے نشتر ٹائون میں ٹینڈروں کی بندر بانٹ

کاہنہ(نامہ نگار ) ترقیاتی منصو بو ں کی بندر بانٹ، نشتر ٹائون انتظامیہ نے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر نرم شرائط پر دے دیے۔ ، ٹھیکیدار آپس میں ہی الجھ پڑے۔ ٹھیکداروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نشتر ٹائون انتظامیہ نے سیاسی آ شیر با د رکھنے والے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر نرم شرائط پر دے دیے ،ٹھیکے نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر ٹھیکیدار آپس میں ہی الجھ پڑے گالی گلوچ  ہاتھا پائی جس کے لیے  نشتر ٹائون کرپٹ انتظامیہ بار بار ٹینڈر بھی منسوخ کرتی رہی تاکہ دوسرے ٹھیکیداروں کی غیر موجودگی کا بہانہ بناکر ٹینڈر منظور نظر ٹھیکیداروں میں تقسیم کر دئیے جائیں۔ علاوہ ازیں علی عباس بخاری، ٹی ایم او نشتر ٹائون نے کہا ہے کہ جب بھی نشتر ٹائون میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر کھولے جاتے ہیں ٹھیکیدار اسی طرح الجھ پڑتے ہیں۔ ٹینڈروں میں کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی۔