ملی یکجہتی کونسل کا اہم اجلاس آج منصورہ میں ہو گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس آج 24 مئی ہفتہ کو منصورہ میں ہو گا۔ اجلاس میں صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، لیاقت بلوچ، مولانا عبدالرحیم نقشبندی، علامہ ساجد نقوی سمیت ملی یکجہتی کے مرکزی عہدہ دار شریک ہونگے۔