مرسلین ڈار کو آج سپرد خاک کیا جائے گا

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور لبرٹی مارکیٹ کے تاجر رہنما اور امین ڈار کے بڑے بھائی مرسلین ڈار انتقال کر گئے۔ مرحوم نے بیوہ اور دو لڑکے رحمن ڈار، مغیث ڈار اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے مین جنازگاہ لٹن روڈ میانی صاحب میں ہو گی۔