محکمہ صحت نے میڈیکل کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے بارڈر ایریا الائونس کی منظوری دے دی

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت کی جانب سے نئے سرکاری میڈیکل کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی کو پورا کرنے کیلئے بارڈر ایریا الائونس کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈی جی خان کے پروفیسر کو بارڈر ایریا الائونس مہیا کیا جائے گا جس کے مطابق ڈی جی خان کے پروفیسرز کو 80ہزار، ایسوسی ایٹ پروفیسر 65 ہزار، اسسٹنٹ پروفیسر کو 55 ہزار، سینئر رجسٹرار کو 40 ہزار اور میڈیکل آفیسر کو 20 ہزار روپے کا الائونس دیا جائے گا جبکہ اسی طرح گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ساہیوال کے میڈیکل کالجز کے پروفیسرز کو 60 ہزار، ایسوسی ایٹ پروفیسر کو 45 ہزار، اسسٹنٹ پروفیسر کو 35 ہزار سینئر رجسٹرار کو 30 ہزار اور میڈیکل آفیسر کو 15 ہزار روپے بارڈر ایریا الائونس ملے گا۔